Tuesday, April 7, 2020

صدر ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت کاروائی کی دھمکی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2020ء) امریکیصدر ٹرمپ کی بھارت کو کلوروکوین نہ دینے پردھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نئی دہلیکے خلاف سخت کاروائی کرئے گا یہ کاروائی کس نوعیت کی ہوگی اس کی وضاحت نہیں کی گئی. صدر ٹرمپ اس دوا کو کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں گیم چینجرقرار دے چکے ہیں صدرٹرمپ نے بھارت کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہصدر ٹرمپ Ú©ÛŒ بھارت Ú©Û’ خلاف سخت کاروائی Ú©ÛŒ دھمکیی روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کال کی تھی.

طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا

امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ نتیجہ خیز ثابت ہوتا نظرنہیں آرہا‘گرمی میں شدت کے ساتھ تشددمیں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے. کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2020ء) Afghan conflict: US and Taliban sign deal to end 18-year war - BBC ...افغانطالبان نے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد آنے والے دنوں میں افغانستان میں شدید خونریزی کا خدشہ ہے. طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغان حکومت قیدیوں کی رہائی میں حیلے بہانے کر رہی ہے اور قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی ذمہ دار صدر اشرف غنی کی انتظامیہ ہے سہیل شاہین نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے پہلے طالبان نے قیدیوں کی شناخت اور تصدیق کے لیے ایک تیکنیکی ٹیم کابلبھیجی تھی لیکن وہ ٹیم اب ان بے نتیجہ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی جو متعلقہ فریقین کے درمیان کل سے شروع ہونے جا رہے ہیں.

خیال رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان کے قیدیوں کی رہائی 10 مارچ تک شروع ہو جائے گی لیکن افغانستان میں جاری سیاسی چپقلش کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے. دونوں فریقین کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے طالبان کی ایک ٹیم کابل میں افغان حکام سے گزشتہ کئی روز سے مذاکرات کر رہی تھی امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنا ہے اس کے بدلے طالبان بھی اپنی قید میں موجود ایک ہزار افغان قیدی رہا کریں گے جس میں بڑی تعداد افغان اہلکاروں کی بتائی جاتی ہے.
امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ امریکہ آئندہ سال جولائی تک افغانستان میں موجود اپنے فوجیوں کا انخلا کرے گا اور ان کی تعداد میں کمی کی جائے گی البتہ افغانحکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ ہفتے سے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات جاری ہیں۔
لیکن ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا ہے.What does the Taliban-US agreement say? | News | Al Jazeera افغان حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے ایک رکن متین بیگ نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر اس لیے ہو رہی ہے کہ طالبان اپنے 15 اعلیٰ کمانڈرز کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے قاتلوں کو رہا نہیں کر سکتے ہم نہیں چاہتے کہ وہ رہا ہو کر دوبارہ میدان جنگ میں جائیں اور پورے صوبے پر قبضہ کر لیں.
متین بیگ نے کہا کہ حکومت 400 سے زائد طالبان رہنماو?ں کو خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کے لیے تیار ہے جو زیادہ خطرناک نہیں ہیں لیکن طالبان اس پیشکش کو ٹھکرا چکے ہیں‘ سہیل شاہین کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل طالبان نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی فروری میں طے پانے امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں نا صرف طالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہو رہی ہے بلکہ طالبان کے غیر عسکری اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے.
افغانستان میں ایک جانب تو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ تعطل میں پڑا ہوا ہے  دوسری جانب دو سیاسی حریفوں یعنی صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان رسہ کشی نے بین الافغان مذاکرات کو مشکل بنا دیا ہے. ایڈیٹر اردوپوائنٹ میاں محمد ندیم کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے گاکیونکہ یہاں اشرف غنی یا عبداللہ عبداللہ کی رضا مندی کوئی معنی نہیں رکھتی اور طالباناس حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے امریکا اور اتحادیوں پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے.
انہوں نے دعوی کیا کہ عبداللہ عبداللہ اور افغانستان کے مقامی وارلارڈ اور قبائیلی سردار طالبان کے ساتھ مل کر قومی حکومت بنانے کے حق میں ہیں تاہمافغانستان میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اشرف غنی اور ان کی کچن کیبنٹ ہے جنہیں واشنگٹن اور دیگر طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی معاملہ درپیش نہ آتا تو ممکنہ طور پر اپریل یا مئی میں لویہ جرگہ کے ذریعے افغانستان میں قومی حکومت قائم ہوچکی ہوتی.

Headlines

carona cases report in pakistan today

\\\\\\\\\

صدر ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت کاروائی کی دھمکی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2020ء)  امریکی صدر  ٹرمپ  کی  بھارت  کو کلوروکوین نہ دینے پردھمکی دیتے ہوئے...